امریکی وزیرخارجہ پومپیو یوکرائن پہنچ گئے
کیف (اے پی پی) امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپیو جمعہ کو یوکرین کے دورہ پر دارالحکومت کیف پہنچ گئے جہاں وہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ملاقات کریں گے۔ یہ دورہ ایسے مرحلے پر ہو رہا ہے جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی آگے بڑھ رہی ہے ۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ دورہ جنوری کے ابتدائی دنوں میں طے تھا تاہم مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باعث مؤخر کیاگیا۔ توقع ہے کہ وہ اس دورے میں روس کے حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں کے ساتھ تنازعہ میں یوکرین کو امریکی حمایت کا یقین دلائیں گے۔