• news

بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان آج کیا جائیگا

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان آج کیا جائیگا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح الحق، آج پریس کانفرنس میں بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے قومی سکواڈ کا اعلان کریں گے۔ واضح رہے کہ پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز،بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سکواڈ کے ا نتخاب کے لئے قومی سلیکشن کمیٹی کا اجلاس تین روز قبل نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہوا تھا۔اجلاس میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ قومی کرکٹ ٹیم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بنگالی ٹائیگرز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے قومی سکواڈ کی تشکیل پر مشاورت ہو ئی۔ ذرائع کے مطابق لیفٹ آرم سپنر کاشف بھٹی اور فاسٹ باولر عثمان خان شنواری کی جگہ آل راونڈر فہیم اشرف اور سپنر بلال آصف کے نام زیر ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن