شہباز شریف اپنے جال میں خود پھنس گئے، برطانوی عدالتوں کو ان کی اصلیت کا پتہ چلے گا: فردوس عاشق
اسلام آباد (اے پی پی+ آن لائن) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہباز شریف اپنے بچھائے جال میں خود پھنس چکے ہیں، برطانیہ کی عدالتوں کو بھی پتہ چلے گا کہ ان کی اصلیت اور حقیقت کیاہے؟۔ ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے ٹویٹ میں معاون خصوصی نے شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کا سوال ہے کہ آپ سچے ہوتے تو عدالت سے رجوع کرنے میں چھ ماہ کیوں لگاتے؟، شہباز صاحب! میڈیا پر اثر انداز ہونا آپکا وطیرہ رہا ہے۔ فردوس عاشق نے کہا کہ جھوٹی خبرو ں سے مخالفین کی بدنامی اورکردارکشی کرانا آپ کی شناخت اور خاصہ ہے۔آپ کے دور میں ایک اخبار کا دو صفحات تک سمٹ جانا قوم کو بھولا نہیں۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سسٹم کے اندر کالی بھیڑوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی، احتساب کے عمل میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے، ایک خاندان لندن میں علاج معالجے کی بجائے سیاسی سرگرمیوں میں مصروف ہے، عوام پلیٹس کی تعداد کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں ، ڈاکٹر عدنان میڈیکل رپورٹ حکومت سے شیئر کریں تاکہ پراسرار بیماری کا پتہ چل سکے، شہبازشریف صرف ڈیلی میل کے خلاف کارروائی میں مصروف ہیں ، امید ہے کہ برطانوی عدالت ایک مداری کی باتوں میں نہیں آئے گی۔ آئی جی سندھ کے معاملے پر ایک بیانیہ وزیراعلی سندھ اور دوسرا بیانیہ عوام کا ہے، وفاق اس معاملے میں اپنا آئینی کردار ادا کرے گا ، 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر انتہائی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے ۔ بنی گالہ میں وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے فردوس عاشق انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے میڈیا کو کشمیر کے ایشو کو عالمی سطح پر دبنگ انداز میں اٹھانے کی اپیل کی ہے، کیونکہ کشمیری بھارتی ظلم و جبر کیساتھ اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے اجلاس میں حالیہ مہنگائی کے حوالے سے تمام عوامل پر تفصیلی روشنی ڈالی اور شرکاء کو آگاہ کیا کہ کس طرح مصنوعی مہنگائی پیدا کی جا رہی ہے اور ذخیرہ اندوزوں اور ملاوٹ مافیا کے گٹھ جوڑ سے مہنگائی پیدا کی جا رہی ہے اور حکومت نے اس مافیا کیخلاف اب تک کیا کیا اقدامات اٹھائے ہیں۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کیا نوازشریف بیرون ملک یہ آرام کررہے ہیں؟ ایک خاندان لندن میں علاج معالجے کی بجائے سیاسی سرگرمیوں میں مصروف ہے، عوام پلیٹس کی تعداد کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں، ڈاکٹر عدنان میڈیکل رپورٹ حکومت سے شیئر کریں تاکہ پراسرار بیماری کا پتہ چل سکے، شہبازشریف صرف ڈیلی میل کے خلاف کارروائی میں مصروف ہیں، امید ہے کہ برطانوی عدالت ایک مداری کی باتوں میں نہیں آئے گی ، احتساب کے عمل میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سسٹم کے اندر کالی بھیڑوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں کی جائے گی،کرپٹ افراد کیساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی، آئی جی سندھ کے معاملے پر ایک بیانیہ وزیراعلی سندھ اور دوسرا بیانیہ عوام کا ہے، وفاق اس معاملے میں اپنا آئینی کردار ادا کرے گا۔