• news

بنوں: پولیس پارٹی پر فائرنگ، مقابلے میں 2 اشتہاری ہلاک، ایس ایچ او شہید

بنوں (نیٹ نیوز) بنوں میں پولیس مقابلے کے دوران ایس ایچ او شہید ہو گئے جبکہ مقابلے کے دوران دو حملہ آور مارے گئے۔ تھانہ سٹی کی حدود محلہ باز محمد پولیس پارٹی پر فائرنگ ہوئی، پولیس مقابلے کے دوران 2 افراد مارے گئے۔ پولیس کاکہنا ہے کہ مقابلے میں مارے گئے، ایک ملزم کی شناخت نایاب عرف نایابی کے نام سے ہوئی جبکہ فائرنگ کرنے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایچ او سٹی عبد المجید خان شہید ہو گئے جبکہ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ چائے بازار اور آس پاس علاقے ہر قسم ٹریفک کے لئے بند کر دیئے گئے ہیں جبکہ لوگوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ گھروں کے اندر ہی رہیں۔ دوسری طرف آئی جی پولیس خیبرپی کے ثناء اللہ عباسی نے پولیس ٹیم کے لیے انعام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنوں پولیس مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم کو دس لاکھ روپے بطور انعام دیئے جائیں گے۔ ثناء اللہ عباسی کا کہنا تھا کہ پولیس نے اشتہاری مجرموں کو مقابلے میں ہلاک کیا، دہشت گردوں اور منشیات فروشوں کا خاتمہ ہر صورت کریں گے۔

ای پیپر-دی نیشن