شبرزیدی کی طویل رخصت منظور‘ نوشین جاوید کو چیئرپرسن ایف بی آر کا اضافی چارج دیدیا گیا
لاہور(کامرس رپورٹر ) وفاقی حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریو نیوکے چیئرمین سید محمد شبرزیدی کی طویل مدت رخصت کی درخواست منظور کرتے ہوئے ایف بی آرکی گریڈ 22کی ان لینڈ ریو نیو سروس کی آفیسر نوشین جاوید امجد کو چیئرمین ایف بی آرکا اضافی چارج سونپ دیا جو 31جنوری 2020 سے قابل عمل ہے۔ نوشین جاوید امجد اس وقت ایف بی آرمیںممبر ایڈمن کے طو رپرخدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ نوشین جاوید امجد 6جنوری 2020ء سے 19جنوری 2020کو بھی شبرزیدی کی رخصت کے دوران چیئرمین ایف بی آر کے عہدے پر خدمات سر انجام دے چکی ہیں۔ سید محمد شبر زیدی کے مطابق ناسازی طبیعت کے باعث انہوں نے دوبارہ رخصت لی ہے ۔