بنگلہ دیش کیخلاف سیریز ‘ پی سی بی کو 2.25 ملین ڈالرز نقصان کا انکشاف
لاہور(نمائندہ سپورٹس) پاکستان بنگلہ دیش کرکٹ سیریز سے پی سی بی کو 2.25 ملین ڈالرز کا نقصان کا انکشاف ہوا ہے۔ دستاویزات کے مطابق کرکٹ بورڈ کو یہ نقصان میڈیا رائٹس کمپنی کو سیریز کی تصدیق تاخیر سے کرنے کے باعث ہوا ہے۔پی سی بی نے بھارتی میڈیا رائٹس کمپنی سے سیریز کے لیے چھے ملین ڈالرز کا مطالبہ کیا تھا۔بعاڈ کاسٹر نے موقف اختیار کیا ہے کہ پی سی بی نے سیریز کی تصدیق ایک ہفتہ پہلے کی اتنے کم وقت میں سیریز کے لیے انتظامات کرنے سے مالی نقصان ہوا۔ پی سی بی اور میڈیا رائٹس ہولڈر کے درمیان معاہدے کی مدت بھی تنازعہ کی ایک وجہ ہے ہوا ہے۔ میڈیا رائٹس کمپنی نے مذاکرات میں وقت کی کمی کے باعث بھی سیریز نہ کرنے کی بات کی تھی۔ پی سی بی کے مطابق سیریز معاہدے میں شامل ہے جبکہ رائٹس ہولڈر کمپنی نے معاہدہ ختم ہونے کا کہہ دیا۔