کرونا وائرس‘ٹوکیو اولمپکس کا بیڈمنٹن کوالیفائنگ رائونڈ ملتوی
لاہور(سپورٹس ڈیسک )چین میں کرونا وائرس کی وجہ سے چائنا ماسٹر ز بیڈ منٹن ٹورنا منٹ جو کہ ٹوکیو اولمپکس کوالیفائنگ رائونڈ کا حصہ بھی ملتوی کر دیا گیا۔ ایونٹ گزشتہ روز شروع ہونا تھا۔ انتظامیہ نے ٹورنا منٹ ملتوی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب یہ ایونٹ 25فروری سے یکم مارچ تک ہینن میں کھیلا جائے گا۔ کئی کھلاڑیوں نے کرونا وائرس کی وجہ سے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ٹورنامنٹ میں شرکت سے انکار کر دیاتھا جس کی وجہ سے ملتوی کرنا پڑ ا۔ دی بیڈ منٹن ورلڈ فیڈریشن اور چائینز بیڈمنٹن ایسوسی ایشن ٹورنا منٹ ملتوی کرنے کی تصدیق کر دی ہے ۔