• news

بہاولپور چڑیا گھر: 3 دن میں مگرمچھ کے 10 بچے ہلاک

بہاول پور(آن لائن) چڑیا گھر انتظامیہ کی مبینہ غفلت سے 3 دن میں 10مگر مچھ کے بچے ہلاک ہوگئے، وائلڈ لائف محکمے نے کیوریٹر سے وضاحت طلب کر لی۔ تفصیل کے مطابق چڑیا گھر میں گزشتہ تین دنوں کے دوران مگر مچھ کے 10 بچے ہلاک ہو گئے۔ ان مگر مچھ بچوں کی ہلاکت کے بارے میں چڑیا گھر انتظامیہ اتنی بے خبر تھی کہ ہلاکتوں کا پتا اس وقت چلا جب مگرمچھوں کی لاشیں پانی کی سطح پر تیرنے لگی تھیں۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر محکمہ وائلڈ لائف نے کیوریٹر چڑیا گھر عثمان بخاری سے وضاحت طلب کر لی کہ دو روز قبل مگر مچھ کے بچوں کی موت پر وائلڈ لائف محکمہ کو آگاہ کیوں نہیں کیا۔ چڑیا گھر ویٹرنری افسر کے مطابق بچوں کی موت موسمی تبدیلی کے باعث ہوئی۔

ای پیپر-دی نیشن