• news

فیصل آباد: یونیورسٹی ہاسٹل کے پانی‘ کھانے کے نمونے لیبارٹری روانہ‘ طالبات ہسپتال سے ڈسچارج

فیصل آباد (آن لائن) جی سی یونیورسٹی کی دو درجن کے قریب طالبات کی حالت غیر ہونے پر انتظامیہ حرکت میں آگئی، یونیورسٹی ہاسٹل کے پانی‘ کھانے کے نمونے لیبارٹری روانہ ہوگئی۔ طبی امداد کے بعد طالبات کو ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا جبکہ یونیورسٹی کے ہاسٹل کی صفائی ستھرائی کے انتظامات ناقص نکلے۔ عائشہ ہاسٹل کی پانی والی ٹینکی سے مرے ہوئے چوہے برآمد، آن لائن کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے عائشہ ہاسٹل میں مقیم دو درجن کے قریب طالبات کو مضر صحت کھانا یا مضر صحت پانی پینے سے قے آنا شروع ہوگئی۔طالبات نے کہا کہ کئی بار شکایت کی لیکن توجہ نہیں دی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن