سیاست میں اقدارکے قائل‘ہمیشہ ملکی مفادکو ترجیح دی:ذوالفقار کھوسہ
جام پور(نمائندہ خصوصی)جمہوریت اداروں پارلیمنٹ وآئین پاکستان کی بقائ، سلامتی ،تحفظ واستحکام اور قوم کی اجتماعی ترقی کیلئے وزیراعظم عمران خان اپنا کردار ادا کریں گے معاشی وخارجی لحاظ سے بھی انقلابی وموثر اقدامات متعارف کرائیں گے عمران خان قوم کی امنگوں کے ترجمان ہیں مہنگائی ،بیروزگاری، غربت ،جہالت وپسماندگی کے خاتمہ کیلئے بھی وفاقی وصوبائی سحکومت کردار ادا کریں ورنہ تبدیلی کا حشر بھی سابقہ حکمرانوں کی طرح ہوگا جنوبی پنجاب وڈی جی خان ڈویژن کا بھی احساس محرومی ختم کیا جائے ہم سیاست میں اقدار واخلاق کے قائل ہیں ہمیشہ ذاتی مفادات کو ملکی مفاد پر ترجیح دی ہے سیاست کو عبادت سمجھ کر مقدس فریضہ سرانجام دے رہے ہیں اور یہ عظیم مشن تادم زیست جاری رہیگا ان خیالات کا اظہار سابق گورنر پنجاب بزرگ سیاستدان سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ نے سماجی شخصیات علمدار حسین بھٹی ، راؤ تنزیل احمد، ایم شہباز خان، ملک عصمت اللہ جوئیہ سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ا نہوںنے کہا کہ اس وقت پاکستان کو اندرونی وبیرونی سازشوں وچیلنجز کا سامنا ہے وزیراعظم عمران خان بھی جس کا بخوبی ادراک رکھتے ہیں ملک وقوم کی ترقی فلاح ومعاشی استحکام کیلئے وہ اپنی صلاحیتیں ضرور بروئے کار لائیں گے انہوں نے کہا میں نواز شریف کی صحت یابی کیلئے بھی دعا گو ہوں۔