• news

حکومت ہر کام میں یوٹرن لے کرکے عوام کا اعتماد کھو چکی:یوسف رضا گیلانی

جام پور ( نامہ نگار) موجودہ حکومت عوام کے مسائل کو حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ تیل مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور ضروری اشیاء کی ریٹ میں اضافہ سے ہر شہری پریشان ۔ حکومت چین میں پھنسے ہوئے لوگوں کی واپسی کے لیے اقدامات کرئے ۔ موجودہ حکومت جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کو عملی جامعہ نہیںپہنا سکے گی۔ لوگ آج بھی پیپلز پارٹی کے دور کو یاد کرتے ہیں۔یہ بات سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے راجن پور پیپلز پارٹی کے رہنماء وممتاز سماجی رہنماء سردار سجاد حید ر خان گورچانی سے ملاقات میں کہی ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ہر کام میں یوٹرن لے کرکے عوام کا اعتماد کھو چکی ہے۔ مہنگائی کی وجہ دوقت کی روٹی نہ ممکن ہو چکی ہے۔ پیپلز پارٹی کے دور میں ادارے مضبوط ہو نے کے علاوہ لوگ خوش حال تھے۔ موجودہ حکومت جنوبی پنجاب کے صوبہ کے قیام کا وعدہ پورا نہیں کر سکے گا۔ ان شاء للہ پیپلز پارٹی ہی صوبہ بنائے گی اور جنوبی پنجاب کی عوام کو حقوق دلائے گی۔ موجودہ حکومت کے اتحادیوں میں دراڑیں پڑچکی ہیں۔ جلد ان کی رائیں جدا ہو جائیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن