• news

علی پور‘ نوجوان کی پراسرار ہلاکت شراب پینے سے مرنے کا شبہ

علی پور‘ علی والی(نا مہ نگاران) 22سالہ نوجوان شراب پینے سے ہلاک ۔تفصیلات کے مطابق محلہ مستوئیاں کا رہائشی بائیس سالہ نوجوان محمد عثمان جتوئی روڑ پرنیم مردہ حالت میں پایا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عید گاہ روڈ پر فحاشی کے اڈے پر عثمان نے شراب نوشی کیجہاں لڑکیاں داد عیش دیتی رہیں، شراب نے رات گئے رنگ دکھایا،حالت خراب ہونے پر نائکہ نے اپنے کارندوں کی مدد سے جتوئی روڈ پر برہنہ حالت میں پھینکوا دیا،ایک رضا کار اعجاز نامی نے اسے انتہائی خراب حالت میں برہنہ اٹھا کر نہلانے اور کپڑے پہنانے کے بعد اس کے گھر پہنچایا،جہاں پر وہ دم توڑ گیا،والدہ کے واویلا پر پولیس تھانہ سٹی علی پور موقع پر پہنچی،پولیس کے اندرونی ذرائع کے مطابق مرنے سے قبل عثمان نے بتایا تھا کہ اس کا موبائل اور پرس عید گاہ روڈ پر ایک گوپانگ کے ڈیرہ پر پڑا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن