• news

ملتان اور فیصل آباد ایکسپریس کو چلانے کیلئے بوگیوں کی کمی‘تاخیر سے روانگی معمول

ملتان(نمائندہ خصوصی)ریلوے ہیڈکوارٹرنے ملتان ایکسپریس کے لئے علیحدہ بوگیاں تومہیاکردیںتاہم پاورپلانٹ مہیانہ کیاجاسکا۔جس کی وجہ سے ٹرین کی بروقت روانگی کاخواب شرمندہ تعبیرنہ ہوسکا۔بتایاجاتاہے کہ وفاقی وزارت ریلوے کی طرف سے بوگیاں پوری کئے بغیراوربغیرمنصوبہ بندی کے چلائی جانے والی ٹرینیں مسافروں اورریلوے انتظامیہ کے لئے مسلسل دردسربنی ہوئی ہیں۔ریلوے ذرائع کے مطابق ملتان فیصل آباداورملتان لاہورکے درمیان چلنے والے ٹرینوں کے نام علیحدہ علیحدہ ملتان اورفیصل آبادایکسپریس تھے تاہم دونوں کوچلانے کے لئے بوگیوں کی کمی کی وجہ سے ایک ہی ریک کی بوگیوں کواستعمال میں لایاجاتاتھامسلسل ٹرین آپریشن میں استعمال ہونے کی وجہ سے ان ٹرینوں میں استعمال ہونے والی بوگیوں ،پاورپلانٹ اورگارڈبریک وان کونہ صرف صفائی ستھرائی بلکہ ضروری مرمت ودیکھ بھال کابھی وقت نہیں ملتاتھااگرلاہوریافیصل آبادکسی ایک طرف سے بھی آنے والی ٹرین تاخیرکاشکارہوجائے تودوسری طرف جانے والی ٹرین دوسے چارگھنٹے کی تاخیرسے روانہ ہوتی تھی ملتان سے لاہورکے لئے روانہ ہونے والی ٹرین کے ساتھ وہی پاورپلانٹ لگتاہے جوفیصل آبادسے سواتین بجے ملتان پہنچنے والی فیصل آبادایکسپریس کے ساتھ منسلک ہوتاہے۔اگرفیصل آبادایکسپریس لیٹ ہوجائے توپاورپلانٹ نہ پہنچنے کی وجہ سے ملتان ایکسپریس بھی لاہورکے لیے بروقت روانہ نہیں ہوسکتی گزشتہ روزبھی فیصل آبادسے ملتان کے لئے آنے والی فیصل آبادایکسپریس سواتین بجے سپہرکی بجائے شام سات بجے کے قر یب ملتان پہنچی جس کے بعداس کے ساتھ آنے والے پاورپلانٹ کوبغیرضروری معائنہ کئے ہی لاہورجانے والی ملتان ایکسپریس جومقررہ وقت روانگی سے پہلے ہی دوگھنٹے لیٹ ہوچکی تھی کے ساتھ لگادیاگیامجموعی طورپرملتان ایکسپریس 2گھنٹے30منٹ کی تاخیرسے لاہورکے لئے روانہ ہوئی ٹرین کے تاخیرکاشکارہونے پرایمرجنسی میں لاہورکے لئے سفرکرنے والے مسافروں نے اپنے ٹکٹ بھی ریلوے ریزرویشن کاؤنٹرپرواپس کردئیے اورنجی ٹرانسپورٹ کارخ کیا اس موقع پرملتان سے لاہورجانے والے مسافروں نے وفاقی وزیرریلوے شیخ رشیداحمداورریلوے انتظامیہ کے خلاف شدیداحتجاج بھی کیا۔اورمطالبہ کیاکہ ملتان سے لاہورکے لئے چلنے والی ٹرین کوعلیحدہ پاورپلانٹ فراہم کیاجائے۔

ای پیپر-دی نیشن