• news

پاکستان بھر کی ماڈل کورٹس میں مقدمات کی تیز ترین سماعت کا سلسلہ جاری

راولپنڈی (جنرل رپورٹر)پاکستان بھر کی ماڈل کورٹس میں مقدمات کی تیز ترین سماعت کا سلسلہ جاری ہے،454 ماڈل کورٹس نے گزشتہ روزمجموعی طور پر 453 مقدمات کا فیصلہ کیا، جس کی تفصیل یوں ہے کہ177ماڈل کریمینل ٹرائل کورٹس نے قتل کے56اور منشیات کے57مقدمات یعنی113مقدمات کا فیصلہ سنا دیا،تمام عدالتوں نے کل221گواہان کے بیانات قلمبند کیے، پنجاب میں قتل کے35اور منشیات کے35اسلام آباد میں منشیات کے1،سندھ میں قتل کے17اور منشیات کے10، خیبر پختونخوامیں قتل کے 4اور منشیات کے11 مقدمات کا فیصلہ ہوا،12مجرمان کو سزایموت 19کو عمر قید کی سزا سنائی گئی جبکہ دیگر31 مجرمان کو کل158سال13ماہ 8 دن قیداور8772000روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی،اسی طرح پاکستان بھر میں قائم ہونے والی123سول ایپلٹ ماڈل کورٹس نے گزشتہ روز مجموعی طور پر 172دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخوست نگرانی کے فیصلے کر دیے،اسی طرح پاکستان بھر میں قائم ہونے والی154 ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے168مقدمات کے فیصلے کر دیے، تمام عدالتوں نے316گواہان کے بیانات قلمبند کیے،مجموعی طور پر81مجرمان کو 26سال،36ماہ اور 48 دن قید اور 2737471روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن