• news

شعبہ سگنل کی غفلت‘سولرپلیٹوں کے ذریعے کچے پھاٹکوں پر لگے ریڈسگنل بند

ملتان(نمائندہ خصوصی)ریلوے شعبہ سگنل کی غفلت کے باعث ڈیڑھ سال قبل ملتان ڈویڑن کے کچے پھاٹکوں پرحادثات کی روک تھام کے لیے سولرپلیٹوں کے ذریعے لگائے گئے ریڈسگنل بندہوگئے ہیں۔بتایاجاتاہے کہ ملتان اورساہیوال ریلوے سیکشن کے درمیان 12کے قریب حساس نوعیت کچے ریلوے پھاٹکوں سے گزرنے والی نجی ٹرانسپورٹ کے ڈرائیورزکی آگاہی کے لئے کہ وہ بغیرپھاٹک اورریلوے اہلکاروالے پھاٹک سے گزررہے ہیں 10فٹ سے زائد انچائی پرسولرپلیٹ اوربیٹری کے ذریعے سرخ رنگ کابلب لگایاتھاجودھنداوررات کے وقت میں گزرنے والی نجی وہیکل کے ڈرائیورزکوخبردارکرنے کاسبب بنتاتھا۔ریلوے ذرائع کے مطابق ڈیڑھ سال قبل لگائے جانے والے اس سسٹم کے لئے استعمال کی جانے والی بیٹریاں دوماہ سے زائدعرصہ ہواخراب ہوگئی ہیں تاہم تاحال ان کے متبادل بیٹریوں کابندوبست نہیں کیاگیاجس کی وجہ سے ان پھاٹکوں پررات کے اوقات اوردھندکے موسم میںریڈبلب کام نہیں کررہے۔جس کی وجہ سے کسی بھی وقت کوئی ناخوشگوارواقعہ رونماہوسکتاہے۔عوامی حلقوں نے ریلوے کے اعلیٰ حکام سے خراب ہونے والے ریڈسگنلوں کانوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

ای پیپر-دی نیشن