مودی کی شدت پسندی بھارت نہیں پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے: فواد چودھری
اسلام آباد (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے بھارت کے لوگ شدت پسندی کیخلاف کھڑے ہوں، مودی کی شدت پسندی سے صرف ہندوستان نہیں پوری دنیا کو خطرہ ہے۔ ہفتہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں اپنے خلاف میڈیا کمپین پر حیرت ہے، انہوں نے کہا آر ایس ایس کے شدت پسندوں کو پھر کہتا ہوں اگر انڈیانے ختم نہیں ہونا تو مودی اور اس کے شدت پسند حواریوں کو دہلی کیا پورے ہندوستان میں شکست دیں۔