• news

پی ٹی ایم کے کارکنوں کی ضمانت، اسلا م آباد ہائیکورٹ نے کل جواب مانگ لیا

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی ایم کے گرفتار کارکنوں نے ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ابتدائی سماعت چیمبر میں کسی عدالت نے آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے پیر کو جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا۔ ملزموں کے خلاف ریاست مخالف نعرے اور فعہ 144 کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج ہے۔ ایف آئی اے انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعات شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن