• news

بہاولپور میں غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی‘ متعدد عمارتیں مسمار و سیل

بہاولپور(نمائندہ خصوصی)غیر قانونی تعمیرات کے خلاف میٹروپولیٹن کارپوریشن کے عملہ کی کارروائی،شہر بھر میں 15 شادی ہال و دیگرعمارتیں سیل و مسمار کردی گئیں۔تفصیلات کے مطابق کمشنر بہاولپور کی ہدایت پر چیف کارپوریشن آفیسر چوہدری محمد شفیق اور میٹروپولیٹن آفیسرسلیم محمود زاہد نے بلڈنگ انسپکٹرزاور دیگر عملہ کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے شہر بھر میں 15 شادی ہال اور متعدد دیگر کمرشل عمارتیں بھی سیل و مسمار کردیں۔چیف کارپوریشن آفیسر چوہدری شفیق کے مطابق کارپوریشن کا عملہ بڑی محنت اور جانفشانی سے کام کررہا ہے۔چھ ماہ کے عرصہ میں تقریبا نو کروڑ روپے کی ریکوری بڑے شہروں کے ادارے بھی نہ کرسکے ہیں۔اس کے علاوہ بھی غیر قانونی تعمیرات کرنے والے جو مالکان سرکاری واجبات ادا نہیں کررہے تھے۔ان کی عمارتوں کو سیل یا مسمار کرنے کی پالیسی پر عمل درآمد کیا جارہا ہے۔سلیم محمود زاہد کے مطابق غیرقانونی تعمیرات اور سرکاری واجبات کی ادائیگی کے بغیر تعمیر کی جانے عمارتوںکے مالکان کی حوصلہ شکنی کی جائے گی اور انہیں قانون کے دائرے میں آنے کا موقع دیا جائے گا۔بصورت دیگر غیرقانونی تعمیرات سیل یا مسمار کردی جائیں گی۔

ای پیپر-دی نیشن