کراچی‘ٹرالر اورپک اپ میں تصادم ،3افراد جاں بحق ،4زخمی
کراچی(صباح نیوز)کراچی کے قریب سپر ہائی وے جمالی پل پر ٹرالر اورسوزوکی پک اپ کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ حادثہ کے نتیجہ میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شخص ہسپتال میں دوران علاج چل بسا۔ حادثہ کے نتیجہ میں چار افراد زخمی بھی ہو گئے ، زخمیوں اور نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ سوزوکی پک اپ میں سوار سبزی فروش تھے اور سبزی لینے سبزی منڈی جارہے تھے کہ اس دوران حادثہ کا شکار ہو گئے۔