• news

اعلیٰ تعلیم ہر شہری کا بنیادی حق ، جامعات کو تعلیمی سہولیات فراہم کرینگے: صدر آزاد کشمیر

اسلام آباد (نیو زر پور ٹر) آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے آزادکشمیر کے سرکاری شعبہ میں قائم جامعات کے وائس چانسلرز حضرات کو ہدایت کی ہے کہ وہ تعلیمی معیار کی بہتری اور ریاست کے مختلف علاقوں میںذیلی کیمپس بنا کرطلبا و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کی سہولتوں تک رسائی کو یقینی بنائیں۔ جموں وکشمیر ہائوس اسلام آباد میں آزادجموں وکشمیر کی تمام پانچ جامعات کے وائس چانسلرز کی کانفرنس سے ان جامعات کے چانسلر کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزادکشمیر نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم ریاست کے ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور تعلیمی سہولیات کی فراہمی حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے،آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام مشترکہ رشتوں میں منسلک ہیں، آزاد حکومت جی بی طلبہ کو تعلیم کے حصول کیلئے ہر قسم کی سہولتیں دیگی۔ کانفرنس میں آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی، یونیورسٹی آف پونچھ راولاکوٹ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد رسول جان، میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میرپور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مقصود احمد ، یونیورسٹی آف کوٹلی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید دلنواز احمد گردیزی کے علاوہ سیکرٹری صدارتی امور ڈاکٹر محمد ادریس عباسی نے بھی شرکت کی۔ وائس چانسلر ز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاوائس چا نسلر ز جا معا ت کے ذیلی کیمپس بنا کرطلبا و طالبات کو اعلیٰ تعلیم کی سہولتوں تک رسائی کو یقینی بنائیں۔

ای پیپر-دی نیشن