گکھڑمنڈی:گالی گلوچ‘ تشدد کرنے کے الزام میں 4افراد کیخلاف مقدمہ درج
گکھڑمنڈی(نامہ نگار) کنٹونمنٹ بورڈ کے اسسٹنٹ سیکرٹری سجاد نذیر کے دفتر میں داخل ہو کر گالم گلوچ اور تشدد کرنے کے الزام میں چار افراد کے خلاف تھانہ کینٹ میں مقدمہ درج سجاد نذیر نے تحریری درخواست میں الزام لگایا ہے کہ وہ اپنے دفتر میں بیٹھا ہوا تھا کہ ساڑھے پانچ بجے کے قریب ضیاء اﷲ وڑائچ اپنی دی گئی درخواست پر دستخط کروانے کے لیے بضد تھا اسے کہا گیا کہ دفتر کا وقت ختم ہوچکا ہے کل کو آنا جس پر مشتعل ہو کر ضیاء اﷲ وڑائچ نے اپنے ساتھی سیف اﷲ اور دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور گالم گلوچ کرتے ہوئے خطرناک نتائج کی دھمکیاں دیں جبکہ ضیاء اﷲ وڑائچ اور سیف اﷲ کاموقف ہے کہ اسسٹنٹ سیکرٹری اپنے اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے ان سے ناجائز مطالبات کررہا تھا اور کئی روز سے خوار کررہا تھا آج بھی اس کی طرف سے ہمارے ساتھ ذیادتی کی گئی اور الٹا مقدمہ بھی ان کے خلاف ہی درج کروا دیا گیا جو ان کے ساتھ سراسر ذیادتی ہے۔