• news

پنڈی بھٹیاں :تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں طبی سہولیات کا فقدان‘شہری پریشان

پنڈی بھٹیاں (مبشر الحسن قادری سے)لاکھوں کی آبادی پر مشتمل ایک سرکاری تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہاں پر طبی سہولیات کے فقدان کے باعث علاقائی عوام خاطر خواہ استفعادہ نہ کررہے ہیں اکثر سیٹیں عرصہ دراز سے خالی پڑی ہیں جن پر تعیناتی نہ ہونے کے باعث عوام طبی سہولیات میسر نہ ہونے سے محروم چلے آرہے ہیں، میڈیکل آفیسر سپیشلسٹ ،ویمن میڈیکل آفیسر کے علاوہ ریڈ یالوجسٹ کی آسامیوں پر تعیناتی نہ ہونے سے الٹراسائونڈ مشین بھی استعمال میں نہیں ہے متعدد مرتبہ نیوز چینلوں اور اخبارات میں ضروری مسائل پر ارباب اختیار کی توجہ دلائی جاتی ہے اس کے باوجود کوئی خاطر خواہ نتیجہ بر آمد نہ ہوا ہے اندریں وجہ ادویات جن میں شوگر ،بلڈ پریشر جیسی ضروری ادویات بھی معمولی مقدار میں فراہم کی جاتی ہے جو چند دنوں کے بعد ختم ہونے کی وجہ سے مریضوں کو پرائیویٹ کلینکوں کا رُخ کرنا پڑتا ہے جبکہ امراء تو پرائیویٹ ہسپتالوں سے اپنا علاج معالجہ کرا لیتے ہیں متوسط اور غریب طبقہ عطائیوں سے علاج کرانے پر مجبور ہیں باوثو ق زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ محکمہ ذکوۃ کی طرف سے 10لاکھ روپے کی گرانٹ دی جا رہی ہے یہ بھی اونٹ کے منہ میں زیرہ کے مترادف ہے عوامی حلقوں نے ان مسائل کی طرف فوری توجہ ارباب اختیار کی جانب مبذول کرائی ہے تاکہ عوام کو طبی سہولیات باآسانی فراہم ہوسکے۔

ای پیپر-دی نیشن