کامونکے میں کھلی کچہری ‘متعدد شکایات پر احکامات جاری
کامونکے(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کی جانب سے لگائی گئی کھلی کچہری میں کئے گئے وعدوں پر تاحال عملدرآمد نہ ہوسکاہے ،تفصیل کے مطابق چند دن قبل ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کی جانب سے میونسپل کارپوریشن آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں شہریوں نے صفائی،تجاوزات،گاڑیوں کے غیرقانونی اڈوں،سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کے حوالے سے متعددشکایات کیں جس پر ڈپٹی کمشنر نے موقع پر متعلقہ شعبوں کے آفیسران کو شکایات کے ازالہ کیلئے احکامات جاری کئے مگر ابھی تک ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر عمل نہیں ہوسکا۔