• news

بلوچستان میں عمران خان کا کیا ان کے سامنے آرہا ہے:حبیب مغل

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کھاریانوالہ کے صدر حبیب مغل نے صحافیوں سے گفتگو میں کہاہے کہ پنجاب اور کے پی کے میں حکومتی ناکامیاں واضح ہونے کے بعد اب بلوچستان اسمبلی کے سپیکر عبدالقدس بزنجو نے بھی اپنے صوبے کے وزیراعلیٰ کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کا اعلان کردیا ہے۔ قوم کو آج بھی یاد ہے کہ بلوچستان میں مسلم لیگ ن کی حکومت گرانے کیلئے کتنا پیسہ استعمال ہوا اور کس نے سازش تیار کی۔ عمران خان کا کیا ہی ان کے سامنے آرہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان اقتدار میں آنے سے قبل جن مسائل کا ذکر کرتے نہیں تھکتے تھے انہیں بڑھاوا دیکر عوام کی زندگی اجیرن اور تاجروں کیلئے مشکلات پیدا کررہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن