• news

احساس پروگرام سے نوجوانوں کے معاشی مسائل حل ہونگے : صفدر حسین

ننکانہ صاحب(نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی سنیئر نائب صدر مخدوم سید صفدر حسین شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور ان کی ٹیم کا احساس پروگرام ملک بھر کے بے روزگار نواجوانوں کے مسائل کے حل کے لیے معاون ثابت ہو گا ۔ وہ دن دور نہیں جب ملکی معیشت ان شاء اللہ مستحکم ہو گی اور پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہو گا ، پارٹی کارکنان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ان کے مسائل کے حل کے لیے دروازے ہر وقت کھلے ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن