حکومت نے معاشی ترقی کیلئے لائحہ عمل مرتب کرلیا ہے: عمر مشتاق ورک
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنما چوہدری عمر مشتاق ورک آف کلہ نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کیلئے حکومت نے اپنی ترجیحات کو عصری تقاضوں کے مطابق مرتب کیا ہے معاشی ترقی کے لئے لائحہ عمل مرتب کرلیا ہے اور اب ملک میں سیاسی و معاشی بہتری آئے گی حکومت کہیں نہیں جارہی‘ مخالفین باتیں کرتے رہتے ہیں‘ حکومت کہیں نہیں جارہی‘ ہم پانچ سال پورے کرینگے‘ عمران خان ہی پانچ سال وزیراعظم رہیں گے، اپنے ایک بیان میں چوہدری عمر مشتاق ورک آف کلہ نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان کی صلاحتوں کااعتراف پوری دنیا کررہی ہے ،عمران خان کی وجہ سے اب کشمیر کو غیر معمولی اہمیت حاصل ہوئی ہے اور دنیا کے سامنے بھارت کاپرتشدد چہرہ بے نقاب ہوچکا ہے، انہوں نے کہا کہ سرکاری خزانہ حکمرانو ںکا نہیں بلکہ عوام کی ملکیت ہے اور عوام کو ان کے استعمال اور خزانے کی ایک ایک پائی کے خرچ سے متعلق تمام تر معلومات ہونی چاہئے،حکومت ایک ایک پائی کوامانت سمجھ کراستعمال کررہی ہے ۔