لاہور، سرگودھا روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار،حادثات معمول بن گئے
خانقاہ ڈوگراں(نامہ نگا ر) تفصیلات کے مطابق لاہور، سرگودھا روڑ عرصہ دراز سے کھنڈر بنی ہوئی ہے۔ بارش کی وجہ سے بڑے بڑے گڑھے بن چکے ہیں جس کے باعث راہگیروں کو شدید دشواری کا سامنا ہے۔ٹریفک حادثات معمول بن چکے ہیں جس میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔ مگر تبدیکی سرکارکو اس مین گزر گاہ کی طرف توجہ دینے میں کوئی دلچسپی نظر نہیں آرہی۔ سابق کونسلر مہر الطاف حسین کا کہنا ہے کہ خانقاہ ڈوگراں میں کوئی نیا ترقیاتی منصوبہ ابھی تک شروع نہیں ہو سکا صرف مسلم لیگ (ن) کے سابقہ منصوبوں پر کام کرنے پر ہی اکتفا کیا گیا ہے۔مہر الطاف کا مزید کہنا تھاکہ تمام حلقوں میں کروڑوں روپے لگائے جا رہے ہیں جبکہ ہمارے شہر میں صرف فیس بک پر ترقیاتی کام ہو رہے ییں۔