• news

صاف پانی کی فراہمی،فاروق آباد میں10فلٹریشن پلانٹس کی منظوری

فاروق آباد(نمائندہ خصوصی)حکومت پنجاب نے شیخوپورہ کے دوحلقوں پی پی 141 اور پی پی 143 میں آب پاک پروگرام کے تحت شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے 10 فلٹریشن پلانٹس کی منظوری دیتے ہوئے اس کے لیے گرانٹ جاری کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ پلانٹ پی پی 141 کے علاقہ بستی کوٹ وارفیروزوٹواں،بھکھی ،چک نمبر525 مکی اور گائوںلاگراور حلقہ پی پی 143 کے علاقہ قصبہ فاروق آباد ،پنڈور ،کوٹ سوہندا ،ڈیرہ ملاسنگھ اور ڈیرہ ملیاں والی میں لگائے جائیں گے۔ دوسرے مرحلہ میں اربن ایریا میں فلٹریشن پلانٹس کے منصوبوں کاآغاز ہوگا

ای پیپر-دی نیشن