ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سے علامہ زاہد الرشدی کی قیادت میں علما ء وفد کی ملاقات
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ (ریٹائرڈ) سہیل اشرف سے علامہ زاہد الرشدی کی قیادت میں علمائے کرام وفد کی ملاقات ،ملاقات میں شہری امور اور عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال ، علماء وفد کی طرف سے ضلعی انتظامیہ کے انسداد تجاوزات ،آلودگی کی روک تھام، صفائی نظام کی بہتری ، گرین بیلٹس کی بحالی ، تاریخی عمارتوں کے تحفظ اورشہر کی خوبصورتی سمیت عوامی فلاح کے منصوبوں اور اقدامات کو سراہا گیا،تمام مکاتب فکر کے علماء کا ضلعی انتظامیہ کے ساتھ شہر و ضلع کی بہتری کے لیے مل کرچلنے کے عزم کا بھی اعادہ ،علماء وفد کی طرف سے ملاقات کے موقع پر مختلف تجاویز دی گئیںجنہیں ڈپٹی کمشنر نے سراہا اور کہا کہ ، علامہ زاہد الراشدی نے ڈپٹی کمشنر کو شیرانوالہ باغ کے قریب واقع تاریخی جامعہ مسجد کے دورہ کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ ہفتہ دورہ کریں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے علماء وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علماء کرام نے قیام امن کے لیے ہمیشہ مثبت اور فعال کردارا دا کیا جس سے ضلع میں بھائی چارے کو فروغ اور اداروں کے ہاتھ مضبوط ہوئے ۔ باہمی احترام کے رشتے کو مزید مضبوط بنانے اور رواداری کی فضاء کو مستحکم کرنے پر بھی زور، ڈپٹی کمشنر نے علمائے کرام سے اپیل کی کہ وہ صحت مند معاشرے کی تشکیل کے لیے اسلامی تعلیمات کی روشنی میں صفائی کی اہمیت کو اجاگر کریں اور جمعہ کے اجتماعات میں شہریوں کو اپنے گرد ونواح کو صاف رکھنے کی تلقین کریں ۔ انہوں نے کہا وفد کی طرف سے دی گئیں تجاویز اور نشاندہی کیے گئے مسائل کو حل کیا جائے گا۔