• news

اضافی بجلی ٹیرف واپس نہ لینے پر اپٹما نے ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) بجلی کے بڑھتے ٹیرف کے معاملے پر ٹیکسٹائل ملز مالکان اور وزارت بجلی کے درمیان تنازعہ شدت اختیار کرگیا۔ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن (اپٹما) نے ملک گیر ہڑتال کی دھمکی دے دی اور کہا ہے ایک ہفتے کے اندر اضافہ واپس لیا جائے۔ اپٹماذرائع کے مطابق بجلی کے بلوں میں اضافی سرچارجز کی وصولی کی بنا پر تمام ملوں کو 40 فیصد اضافی بل بھیج دیئے گئے ہیں۔ اور فی یونٹ قیمت 12 کے بجائے 20 روپے وصول کی جا رہی ہے۔ ٹیکسٹائل ملز مالکان کی جانب سے اضافی ٹیرف کو مسترد کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اپٹما کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھا گیا ہے کہ اگلے ہفتے تک فیصلہ واپس لیا جائے۔ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بجلی کے اضافی بل ادا کرنے کی سکت نہیں، 100ملیں پہلے ہی بند ہو چکی ہیں، اب باقی کو بھی بند کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن