• news

اثاثہ جات کیس: نیب نے رانا ثناء اللہ کو آج طلب کر لیا

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کو اثاثہ جات کیس میں آج بروز پیر کو طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لیگی رہنما کو زمینوں اور فارم ہائوس کی دستاویزات لیکر پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ 2 جنوری کو سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب لاہور کے آفس میں پیش ہوئے تھے۔ نیب نے رانا ثناء اللہ سے 14 سوالات کے جوابات مانگے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن