• news

چیف جسٹس کراچی رجسٹری میں 6 فروری سے اہم مقدمات کی سماعت کریں گے

کراچی(نیوز رپورٹر)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمدسپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں 6 فروری سے اہم مقدمات کی سماعت کریں گے۔مقدمات میںتجاوزات کے خلاف آپریشن اور کراچی بد امنی کیس بھی شامل ہوگا۔تفصیلات کے مطابق تجاوزات کے خلاف آپریشن کیس کی سماعت کیلئے 6 فروری کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ کیسز کی سماعت چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کریگا۔تجاوزات اور دیگر اہم کیسز کی سماعت کیلئے صوبائی، وفاقی حکومت، میئرکراچی اور دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں۔ تجاوزات کیخلاف آپریشن اور سرکلر ریلوے کی بحالی سے متعلق بھی تفصیلات بھی 6 فروری کو طلب کی گئی ہیں۔واضح رہے اس سے قبل سپریم کورٹ نے رفاعی پلاٹس، پارکس اور فٹ پاتھوں سے بھی قبضہ ختم کرانے کا حکم دیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن