• news

عراق: نئے وزیراعظم کی آمد بھی احتجاج جاری: پر امن رہیں، مذاکرات کیلئے آئیں: توفیق علاوی

بغداد(این این آئی) عراق کے نو منتخب وزیراعظم محمد توفیق علاوی کے عہدہ سنبھالنے کے بعد بھی مظاہرین اب بھی سڑکوںپر موجود ہیں۔علاوی نے تحریک کے رہنمائوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پر امن رہیں اور اپنے تمام اصولی اور جائز مطالبات کیلئے حکومت سے مذاکرات کریں۔علاوی نے کہا کہ اگر سیاسی جماعتوں کی طرف سے حکومت میں اپنے وزیر مسلط کرنے کی کوشش کی تو وہ مستعفی ہو جائینگے۔ادھر عراقی عالم دین مقتدی الصدر نے نئے صدر کے منتخب ہونے کے بعد اپنے پیروکاروں کو کہا ہے کہ وہ بلاک سڑکیں کھولنے میں سکیورٹی فورسز کی مدد کریں جو گزشتہ کئی مہنیوں سے مظاہروں کے باعث بند ہیں تاکہ زندگی معمول پر آسکے۔

ای پیپر-دی نیشن