نوازشریف کی میڈیکل رپورٹس پھر طلب صرف خط پر رائے نہیں دے سکتے: سربراہ بورڈ
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) میڈیکل بورڈ نے ایک بار پھر نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس مانگ لیں، میڈیکل بورڈ نے محکمہ صحت پنجاب کو آگاہ کر دیا ہے۔ سربراہ میڈیکل بورڈ نے کہا ہے کہ صرف خط یا پرانی رپورٹس پر رائے نہیں دے سکتے کوئی بھی رائے دینے کیلئے نواز شریف کی تازہ اور مصدقہ رپورٹس دی جائیں محکمہ داخلہ پنجاب نے نواز شریف کے معالج کی جانب سے موصول خط میڈیکل بورڈ کو بھیجا تھا خط میں کہا گیا تھا کہ نواز شریف کا لندن میں علاج جاری ہے۔