ضمانت منسوخی کیلئے پنجاب حکومت کی درخواست ہائیکورٹ نے کیپٹن (ر) صفدر سے جواب مانگ لیا
لاہور(وقائع نگار خصوصی) ہائی کورٹ نے نوازشریف کے دامادکیپٹن صفدر کی ضمانت منسوخی کے لئے حکومت پنجاب کی اپیل پرکیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے17فروری کو جواب طلب کر لیا۔ ڈپٹی پراسیکوٹر پیش ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ کیپٹن صفدر نے سیشن کورٹ میں ریاستی اداروں کے خلاف میڈیا ٹاک کی۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی میڈیا ٹاک قابل اعتراض اور مواد غداری کے زمرے میں آتی ہے۔ سیشن عدالت نے حکومتی مؤقف کو نظرانداز کر کے ملزم کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی ضمانت منظور کی۔ انہوں نے مزیددلائل اور تیاری کیلئے مہلت مانگی۔