مریم نواز کے پاسپورٹ کی واپسی‘ بنچ نہ ہونے کی وجہ سے سماعت نہ ہو سکی
لاہور (وقائع نگار خصوصی) سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کی پاسپورٹ کی واپسی اور ای سی ایل سے نام کے اخراج کی درخواستوں پر لاہور ہائیکورٹ کے بنچ کی عدم دستیابی کی وجہ سے سماعت نہ ہوسکی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے مریم نواز کی درخواستوں پر سماعت کیلئے تین فروری کی تاریخ مقرر کی تھی لیکن بنچ کے ایک رکن جسٹس چودھری مشتاق احمد کی عدم دستیابی کی وجہ سے بنچ مکمل نہ ہو سکا۔