آزاد کشمیر کو صوبہ بنانے کی تجویز زیر غور نہیں: ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد (نیٹ نیوز) ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کو صوبہ بنانے کے حوالے سے کوئی تجویز زیرغور نہیں ہے۔ کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب بیرون دنیا کی پارلیمنٹ میں بھی کشمیر کی گونج سنائی جا رہی ہے‘ وزیراعظم نے اپنی ہر تقریر میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا‘ وزیراعظم نے پوری دنیا میں مقبوضہ کشمیر کے عوام پر ظلم کو بے نقاب کیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر پر حملے کا خدشہ اس لئے ظاہر کرتے ہیں کہ بھارت سے کچھ بھی بعید نہیں‘ ہندوستان کی تاریخ جعلی حملوں سے بھری پڑی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم ہندوستانی تاریخ کے تناظر میں دنیا کو باور کراتے ہیں‘ تمام سفارت خانوں اور قونصلیٹ میں کشمیر ڈیسک قائم کر دیئے گئے ہیں‘ کشمیر سیل کی میٹنگ میں وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر کو اہمیت نہیں دی جا رہی۔ آزاد کشمیر کو صوبہ بنانے یا علاقوں کو کے پی اور پنجاب میں ضم کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔