• news

نئی ٹینس رینکنگ جاری‘ جوکووچ نے نڈال سے پہلی پوزیشن چھین لی

پیرس (سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ ٹینس کی تازی ترین عالمی رینکنگ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں میں سربیا کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور آسٹریلین اوپن چیمپئن نوویک جوکووچ نے ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال سے ایک مرتبہ پھر پہلی پوزیشن چھین لی، سپین کے رافیل نڈال ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے، سوئٹزرلینڈ کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور سب سے زیادہ 20 گرینڈ سلام چیمپئن راجر فیڈرر تیسرے نمبر پر برقرار ہیں، آسٹریا کے ڈومینک تھیم کی ایک درجہ ترقی ہوئی ہے جبکہ روسی ٹینس سٹار ڈینیل مڈویڈوف کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے، خواتین کے سنگلز مقابلوں میں آسٹریلین اوپن ٹائٹل جیتنے کے بعد امریکن صوفیہ کینن 8 درجے ترقی کے بعد ساتویں نمبر پر پہنچ گئیںہیں، آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی میگا ایونٹ میں شکست کے باوجود پہلے نمبر پر قائم ہیں، سیمونا ہالپ ایک درجہ ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچ گئیں، سرینا ولیمز نویں نمبر پر قائم، نائومی اوساکا چھ درجے تنزلی کے بعد چوتھے سے دسویں نمبر پر چلی گئیں ہیں۔ آئی ٹی ایف کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین مینز رینکنگ کے مطاق سربیا کے ٹینس سٹار نوویک جوکووچ نے ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال سے ایک مرتبہ پھر پہلی پوزیشن چھین لی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن