• news

ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کیلئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی شروع

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ کی تیاری کے لئے قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ پیر کو پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں شروع ہو گیا۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ نے بتایا کہ تریبیتی کیمپ میں8 کھلاڑی تربیت حاصل کررہے ہیں اور انہیں ہارون جنرل اور نزاکت علی جدید اور اعلی معیار کی تربیت دے رہے ہیں۔کیمپ میں جو کھلاڑی تربیت حاصل کررہے ہیں ان میں ہنزلہ، رضوان، رزاق، حبیب اللہ، محسن، فرمان، احمد زیب اور زین اللہ شامل ہیں۔ ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپئن شپ آئندہ ماہ 25 سے 30 مارچ تک ملائیشیا میں کھیلی جائے گی۔ سید اظہر علی شاہ نے کہا کہ فیڈریشن نے ایونٹ میں قومی ٹیم کے انتخاب کیلئے ٹرائلز گزشتہ روز اسلام آباد میں لئے۔ٹرائل میں ملک بھر سے 15 کھلاڑیوں نے شرکت کی جن میں سے 8 باصلاحیت کھلاڑیوں کا پہلے مرحلے میں انتخاب کیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن