• news

جاوید لطیف نیب آفس پیش‘ ایک گھنٹے تک سوالات کے جواب دیئے

لاہور (سٹاف رپورٹر‘ نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے جاوید لطیف گزشتہ روز آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب آفس میں پیش ہوئے اور ایک گھنٹہ تک نیب کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دیئے جس کے بعد انہیں واپس جانے کی اجازت دیدی گئی۔ نیب حکام کا کہنا ہے کہ جاوید لطیف کے جوابات کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ نیب حکام کی جانب سے انہیں 40 سالوں پر مشتمل سوالنامہ دیا گیا اور ان سوالوں کے جوابات دینے کی ہدایت کی گئی۔ جاوید لطیف کی جانب سے نیب کے سوالوں کے جوابات دیئے گئے۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق جاوید لطیف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان مافیاز کا ذکر کرتے ہیں‘ کون مافیا ہے نام بتائیں۔ آج قوم آپ سے سوال کر رہی ہے یہ مافیاز وہی ہیں جو آپ کے پہلو میں ہیں۔ پی ٹی آئی کے بہت سے لوگوں سے رابطے میں ہیں۔ چودھری نثار کی کوئی واپسی نہیں۔ سیٹ ٹو سیٹ پی ٹی آئی ممبران سے رابطے کئے ہیں۔ جو ممبران رابطے میں ہیں ان کو آئندہ الیکشن میں ٹکٹ دیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن