• news

مقبوضہ کشمیر: فوجی گاڑی کی ٹکر سے 5 کشمیری شدید زخمی، بھارتی ظالم کیخلاف مظاہرے، متعدد گرفتار

سرینگر(این این آئی)مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں بھارتی فوج کی ایک تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک خاتون اور ایک بچی سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ضلع کے علاقے وان قاضی گنڈ میں بھارتی فوج کی ایک تیز رفتار گاڑی کی دانستہ طورپر ایک کا رسے ٹکر کے نتیجے میں پانچ افراد کو شدید زخمی ہو گئے ۔ ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ تمام زخمی افراد کو ایمرجنسی ہسپتال قاضی گنڈ منتقل کردیا گیا ہے جہاںسے ایک شدید زخمی کو ایس ایم ایچ ایس ہسپتال سرینگر منتقل کیاگیا ہے ۔بھارتی پولیس نے ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں سے بارہ سے زائد کشمیری نوجوانوںکو گرفتار کرلیا ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ان نوجوانوں کو ضلع کے علاقوں کریم آباد ، کاک پورہ اور اونتی پورہ سے تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوںاور گھروںپر چھاپوںکے دوران گرفتار کیاگیا۔ ہائیکورٹ نے ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میاں عبدالقیوم کی غیر قانونی نظربندی خلاف دائر عرضداشت پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میاں عبد القیوم پر گزشتہ سال 7 اگست کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سرینگر کے حکم پرکالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کیاگیا تھا جس کے بعد انہیں بھارت کی آگرہ جیل منتقل کردیا گیا تھا ۔

ای پیپر-دی نیشن