• news

کسی کو میرٹ کیخلاف کام کرنے دیا نہ دوں گا: عثمان بزدار

لاہور(نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت سرگودھا ڈویژن کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے4 گھنٹے طویل اجلاس میں سرگودھا ڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبوں اورفلاح عامہ کی سکیموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو اپنے حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیااور ان کے حل کے لئے تجاویز دیں-ٰ عثمان بزدار نے تجاویز پر فوری احکامات جاری کئے-وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبے کے عوام کی خدمت کے لئے ملکر کام جاری رکھنا ہے-عوام کو بہتر سہولتیں دینے کے لئے سب کو ایک ٹیم کے طور پر کام کرنا ہے-سالانہ ترقیاتی پروگرام 2020-21کے ترجیحات کا تعین اراکین قومی وصوبائی اسمبلی کی مشاورت سے کیاجائیگا سرگودھا ڈویژن کے کئی علاقے اب بھی ترقی کے سفر میں پیچھے ہیں-ہماری حکومت ان علاقوں میں سہولتوں کو بہتر بنائے گی- کان کنی کے لئے لائسنسنگ کے اجراء پر پابندی اٹھانے کاجائزہ لیں گے-وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ گیارہویں اور بارہویں جماعت کو محکمہ سکولز ایجوکیشن کے دائرہ کار میںلانے کے امو ر کا جائزہ لیا جائے-پنجاب میں ہر کام میرٹ پر ہورہا ہے- کسی کو میرٹ کے خلاف کام کرنے دیا ہے اور نہ دوں گا- ارکان قومی و صوبائی اسمبلی میرے دست وبازو ہیں- جنوبی پنجاب کے بعض ضلعی ہسپتالوں میں کینسر کے علاج کے لئے خصوصی وارڈ قائم کئے جائیں گے عوامی ضرورت کے تحت مسجد مکتب سکول دوبارہ کھولنے کا جائزہ لیں گے -بجٹ قوم کی امانت ہے ،بچا بچا کر خرچ کریں گے-وزیراعلیٰ ارکان اسمبلی کی تجاویز اور سفارشات خود نوٹ کرتے رہے اور موقع پر ہی متعلقہ حکام کو عوام کے مسائل کے حل کے حوالے سے ضروری ہدایات بھی دیں۔ عثمان بزدار نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کیلئے غیر متزلزل عزم اوربلند حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں۔ 5 فروری عالمی برادری کو یا دہانی کراتا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی قرار داد کی روشنی میں کشمیریوں کو اپنے سیاسی مستقبل کے تعین کا حق دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے - کشمیری عالمی برادری سے یہ سوال پوچھنے کیلئے حق بجانب ہیں کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق انہیں بنیادی حق سے کیوں محروم رکھا جا رہاہے۔ پنجاب حکومت نے جلد کیلئے نقصان دہ جعلی کاسمیٹکس تیار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میںصوبائی کابینہ نے دی پنجاب ڈرگ اینڈ کاسمیٹکس ترمیمی ایکٹ 2019 کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ماضی میں غیر معیاری و جعلی کاسمیٹکس تیار و فروخت کرنے والے مافیا پر ہاتھ نہیں ڈالا گیا۔سابق حکومتیںسوئی رہیںاورجعلسازی کے ذریعے عوام لٹتے رہے۔ نئے پاکستان میںغیر معیاری و جعلی کاسمیٹکس تیار و فروخت کرنیوالے مافیا کیلئے کوئی گنجائش نہیں ۔ غیر معیاری کاسمیٹکس تیار و فروخت کرنے والے عوام کی صحت سے بھی کھیل رہے ہیں۔ عثمان بزدار نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شور کوٹ میں نرس پر ڈاکٹر کی جانب سے تشدد کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے چنیوٹ کے علاقے میں کتے کے کاٹنے سے کمسن بچے کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور ضلعی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن