• news

اتحادی پرانی کمیٹی سے مذاکرات چاہتے ہیں، پرویز خٹک کی زیرصدات اجلاس میں تبادلہ خیال

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع پرویز خٹک کی سربراہی میں حکومتی سینئر ارکان کا اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق نئی حکومتی کمیٹیوں کے اتحادیوں سے مذاکرات کے امور پر بات کی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ اتحادی جماعتوں نے حکومتی نئی کمیٹیوں پر اعتراض اٹھایا ہے۔ اتحادی چاہتے ہیں کہ پرویز خٹک کی سربراہی میں پرانی کمیٹی ان سے بات کرے۔ نئی کمیٹیوں پر اتحادی جماعتیں تحفظات کا اظہالر کررہی ہیں۔ وزیراعظم کو اتحادیوں کے ساتھ مذاکرات کیلئے پرانی کمیٹی بحال کرنے کی تجویز دی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن