معروف مصنف رشید ساجد انتقال کر گئے، داروغہ والا میں سپرد خاک
لاہور(کلچرل رپورٹر) پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف مصنف و تاحیات سیکرٹری جنرل رائٹر ایسوسی ایشن رشید ساجد انتقال کر گئے۔ مرحوم کو داروغہ والا کے محلہ شاہ نور کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ رشید ساجد نے 300کے قریب فلموں کی کہانیاں لکھیں ہیں، مشہور فلموں میں بنارسی ٹھگ، تیرے پیار میں، گھر کب آؤگے، عادل ، شاہین، فرنگی اور دیگر فلمیں شامل ہیں۔ رشید ساجد کو حکومت کی طرف سے نیشنل ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ مرحوم کے بیٹے ندیم ساجد نے بتایاکہ میرے والد کو نمونیہ ہوا تھا جن کا علاج جاری تھا کہ اچانک وہ کومہ میں چلے گئے اور ایک ہفتہ بعد خالق حقیقی سے جا ملے۔ نمازہ جنازہ میں فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی۔