پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کا کریڈٹ پی سی بی کو جاتا ہے: بلال آصف
لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آف سپنر بلال آصف نے کہا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ کی واپسی کا کریڈٹ پاکستان کرکٹ بورڈ کو جاتا ہے۔ پاکستان کے ٹیسٹ سکواڈ میں واپسی کا موقع ملا ہے اور اچھی کارکردگی دکھائیں گے، موسم ہمارے کنٹرول میں نہیں اور ہماری کوشش ہوگی بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں اچھا کھیلیں اور بہتر رزلٹ دیں۔