• news

ملالہ اور شہزاد رائے کی شطرنج کھیلتے تصویر وائرل

لندن (نیوز ڈیسک) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی اور پاکستان کے معروف گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے کی شطرنج کا کھیل کھیلتے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔گزشتہ روز شہزاد رائے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انشاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں شہزاد رائے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کے ہمراہ ہیں اور دونوں شطرنج کھیل رہے ہیں۔ شہزاد رائے نے اپنی تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’ملالہ جلدی دیکھنے والی ہیں یا شاید میں ایک اچھا استاد ہوں۔‘گلوکار کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے کمنٹ کر کے بتایا کہ واقعی میں شہزاد رائے بہترین استاد ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن