• news

جڑانوالہ: خاتون کے ہاں 3بچوں کی پیدائش

جڑانوالہ (نما ئندہ نوائے وقت ) تحصیل ہیڈکوارٹر جڑانوالہ میں خاتون کے ہاں 3بچوں کی پیدائش ہوئی۔ خاتون نے پہلے بھی دو بیٹوں کا جنم دیا تھا۔ گائنالوجسٹ ڈاکٹر سعدیہ امیر نے کامیاب آپریشن کے بعد زچہ و بچہ آپریشن روم سے وارڈ میں منتقل کر دیا۔ چک نمبر 583گ ب کے رہائشی نوید انجم کی بیوی ساجد بی بی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال جڑانوالہ لایا گیا جہاں سے گائنالوجسٹ ڈاکٹر سعدیہ نے بروقت طبی امداد فراہم کرتے ہوئے اس کا آپریشن کیا تو خاتون نے اللہ کی رحمت سے 3بیٹوں کو جنم دیا۔ زچہ اور بچہ دونوں کی صحت بہتربتائی جاتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن