• news

ادویات کی زائد نرخ وصولی کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر

لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں ادویات کی زائد قیمتیں وصول کرنے کے خلاف متفرق درخواست دائر کر دی گئی جس میں ادویات کی قیمت بڑھانے والوں کے خلاف کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔ درخواست میں وفاقی حکومت، نیب اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ فارماسوٹیکل کمپنیز نے حکومت کی منظوری کے بغیر ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ 90 فیصد سے زائد ادویات کی قیمتوں میں 200 فیصد تک کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ درخواست گزار نے اعتراض اٹھایا ہے کہ حکومت قیمتیں بڑھانے والی فارماسوٹیکل کمپنیز کے خلاف ایکشن نہیں لے رہی ہے۔ عدالت فارماسوٹیکل کمپنیز کے ادویات کے بڑھائے گئے ریٹس کالعدم قرار دے کر نیب کو ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے والی فارماسوٹیکل کمپنیز کے خلاف تحقیقات کا بھی حکم دے۔

ای پیپر-دی نیشن