چیف جسٹس کی سکیورٹی کا خط لیک ہونے کے کیس میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ہائیکورٹ طلب
لاہور(وقائع نگار خصوصی) چیف جسٹس پاکستان کی سکیورٹی کا خط لیک ہونے کے خلاف کیس میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو طلب کر لیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سماعت کی، درخواست گزارنے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان نے سکیورٹی کی فراہمی کاکوئی حکم نہیں دیا، رجسٹرار سپریم کورٹ نے سکیورٹی کے لئے معمول کا خط جاری کیا، آئی جی آفس سے بدنیتی پر مبنی نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ چیف جسٹس پاکستان کی ہدایت پر سکیورٹی فراہم کی جائے، بدنیتی پرمبنی نوٹیفکیشن جاری کرکے عدلیہ کوسکینڈلائزکیاگیا، چیف جسٹس نے استفسارکیاکہ نوٹیفکیشن کوسوشل میڈیاپرلیک کیا گیا توپھرسکیورٹی کہاں گئی، بتایاجائے بلیوبک کے مطابق سکیورٹی کیا ہے، اہم معاملہ ہے اسے نظرانداز نہیں کیا جاسکتا، ایک ادارے نے دوسرے کو خط لکھا پھر نوٹیفکیشن میں چیف جسٹس کی ہدایت کہاں سے آگئی، کیس کوسماعت کیلئے لارجر بنچ کو بھجواکرمتعلقہ افسروں کو بلا لیتے ہیں، چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔