• news

قرضے ادا نہ کرنے والے سعودیوں اور غیر ملکیوں کی رہائی

ریاض (اے پی پی) سعودی عرب میں ایگزیکٹو کورٹس کے سربراہان نے مملکت بھر میں موجود جیلو ں کے ڈائریکٹرز کو قرضے ادا نہ کرنے پر قید تمام سعودیوں اور غیر ملکیوں کو رہا کرنے کی ہدایت کی ہے۔ عکاظ اخبار کے مطابق سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں قرضے اور مالی فرائض ادا نہ کرنے پر ایگزیکٹو کورٹس نے کئی سعودیوں اور مقیم غیر ملکیوں کو جیل بھیج دیا تھا۔ وزیر انصاف ڈاکٹر ولید الصمعانی نے ایسے تمام قیدیو ں کو ہنگامی بنیاد پر رہا کرنے کے احکام جاری کردیئے تھے۔ مالی معاملات کے قیدیوں کی رہائی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن